کراچی میں چوروں کو لینے کے دینے پڑگئے، موٹر سائیکل چوری کے لئے آنے والوں پر شہری نے اپنے اسلحے سے فائرنگ کردی،چور اپنی بائیک چھوڑ کر الٹے قدموں بھاگ کھڑے ہوئے
فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں علی الصبح پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ2چوروں نے گلی میں کھڑی بیش قیمت موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی تو شہری نے بروقت باہر آکر ان پر فائرنگ کردی ، موٹر سائیکل چرانے کے لئے آنے والے اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے پہنچ کر چوروں کی جانب سے چھوڑی گئی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی ،حکام کے مطابق فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔۔۔