روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں
پانچویں نمبر پر آگیا۔
شہری جو
اپنے ووٹ کی طاقت سے عوامی نمائندے منتخب کرتے ہیں،،
ان
کا کراچی کی محرومی اور لاچارگی کے حوالے سے کیا کہناہے
کراچی
کو پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیاکا ساتواں بڑا شہر ہونے کا اعزازحاصل ہے۔
کراچی
پاکستان کاوہ واحد شہر ہے جس کا دامن دن بہ دن تیزی سے پھیلتا جارہاہے۔
معروف اقتصادی جریدے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سالانہ انڈکس میں خراب معیارزندگی کے باعث کراچی کو سب سے کم قابل رہائش شہر کو قرار دیا
گیا ہے۔
ممتاز جریدے نے انتہائی غیر تسلی بخش معیار زندگی کی وجہ سے
کراچی کو دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ
ناقابل رہائش شہر قرار دے دیا ۔
دنیا کے قابل رہائش شہروں کی نئی عالمی درجہ بندی
میں آسٹرین دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پرآگیاہے۔
کراچی
کو اب تک پینے کے صاف اور معیاری پانی کی کمی کا سامناہے۔
کئی
آبادیاں ایسی ہیں جن میں برسوں سے پانی کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکی ۔
کچرا اٹھانے کا ناقص انتظام، برساتی نالوں کی
صفانی نہ ہونا بھی کراچی کے دیرینہ مسئلہ ہے جو اب تک حل طلب ہے۔
شہر میں آبادی کے لحاظ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی،
ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں،صحت وتعلیم کی سہولیات کی کمی، بجلی کا بحران ، شہر کے بے ہنگم پھیلائو کو بھی روکانہیں جاسکا ۔
انتظامی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہرمسائلستان
بنتا چلا گیا اور حکومتی نمائندے صرف دعوے
کرتے رہ گئے۔
کراچی میں مسائل زیادہ اور وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
دستیاب
وسائل کا درست استعمال بھی نظر نہیں آرہا ،،
جس کے باعث شہر اپنا فطری حسن کھورہاہے اور مسائل کی دلدل
میں دھنستا چلا جارہاہے۔