سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن
و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے
ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں
سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان
پیش ہوئے۔ عدالت میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ عدالت
نے سماعت تیئس اگست تک ملتوی کرتے
ہوئے شریک ملزم عبدالسبحان کو آئندہ سماعت
پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر
ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان سیف اللہ
لوہار اور کامران مفرور ہیں۔